سندھ میں خسرہ نے ایک بارپھر وبائی صورت اختیار کرلی

Jun 16, 2026 | 13:24:PM
سندھ میں خسرہ نے ایک بارپھر وبائی صورت اختیار کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ میں خسرہ نے ایک بارپھر وبائی صورت اختیار کرلی۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال کے دوران 53 بچے خسرہ سے انتقال کرگئے،سابق سیکرٹری پی پی اے  پروفیسر خالد شفیع کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں 2 ہزار کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 سابق سیکرٹری پی پی اے کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو خسرہ سمیت دیگر حفاظتی ویکسین لازمی لگوائیں،محکمہ صحت کی جانب سے تمام ویکسین مفت لگائی جاتی ہیں۔