شاندار گول کیپنگ : کیپ ورڈے کے گول کیپر کے انسٹا گرام فالورز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)40 سالہ گول کیپر نے ٹیم کے ورلڈ کپ ڈیبیو میچ میں سپین کے خلاف میچ کو 0-0 سے ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں سپین کے خلاف میچ میں کیپ ورڈے کے گول کیپر ووزنہا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 لاکھ سے زائد انسٹارگرام فالوورز حاصل کر لیے۔
40 سالہ گول کیپر نے ٹیم کے ورلڈ کپ ڈیبیو میچ میں سپین کے خلاف میچ کو 0-0 سے ڈرا کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
گول کیپر کے کھیل سے متاثر ہو کر برازیلین چینل پر بیٹھے فٹبال ماہرین نے ناظرین سے ہاف ٹائم تک ووزنہا کے انسٹاگرام فالوور کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچانے کے لیے مدد کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:لاہور، ایک لاکھ 28ہزار کے ای چالان والی گاڑی پکڑی گئی
اپیل کے بمشکل ایک منٹ بعد ان کے فالوورز کی تعداد 2 لاکھ 20 تک پہنچ گئی، ایک گھنٹے کے کھیل تک یہ تعداد 3 لاکھ 50 ہزار تک پہنچی۔
فُل ٹائم تک یہ تعداد 3 لاکھ 89 ہزار کی حد تک پہنچی اور پانچ منٹ کے ایکسٹرا ٹائم کی آخری سیٹی بجنے کے دوران 5 لاکھ مزید صارفین نے ان کو فالو کیا۔
جس وقت وہ کھیل ختم کر کے ڈریسنگ روم پہنچے اس وقت تک یہ تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی تھی اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔