لاہور، ایک لاکھ 28ہزار کے ای چالان والی گاڑی پکڑی گئی

Jun 15, 2026 | 23:05:PM
لاہور، ایک لاکھ 28ہزار کے ای چالان والی گاڑی پکڑی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں ٹریفک پولیس نے ایک لاکھ 28 ہزار روپے کے ای چالان والی گاڑی کو پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق قرطبہ چوک کے قریب ٹریفک پولیس نے ایک پک اپ کو روکا اور چیکنگ کے دوران گاڑی کا ریکارڈ دیکھا گیا تو اس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 12 ای چالان سامنے آئے۔

ریکارڈ کے مطابق گاڑی کے ذمہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار روپے کے جرمانے واجب الادا تھے۔ٹریفک پولیس نے موقع پر ہی واجب الادا جرمانہ جمع کروانے کے بعد گاڑی کو چھوڑ دیا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق ای چالانز کی ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائیں۔

 یہ بھی پڑھیں:نئے اسلامی سال محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا