سونم کپور کے گھر گود بھرائی کی تقریب

Jun 16, 2022 | 17:25:PM
سونم کپور کے گھر گود بھرائی کی تقریب
کیپشن: سونم کپور کے گھر گود بھرائی کی تقریب
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈاداکارہ سونم کپور اور آنند آہو جا اپنے پہلے بچے کی خوش آمد کہنے کی تیاریا ں کر رہے ہیں۔سونم کپور نے لندن میں اپنا بے بی شاور کی تقریب کی ، جس کی تصاویر اور ویڈیز وائرل ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق بالی ووڈ سٹارسونم کا بے بی شاور لندن میں منعقد ہوا،جہاں وہ فی الحال اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ مقیم ہیں۔سونم کپور نے اپنے اس خاص دن میں گلابی رنگ کا انتخاب کیا ۔

جس کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیؓں۔گلوکار لیوکلیان نے بھی بے بی شاور پ میں پرفارم کیا ۔وائرل ویڈیوز میں گلوکار لیوکلیا ن نے سونم کپور کی فلم ‘دہلی 6’ کا گانا مساکلی ک گارہے ہیں،جس پراداکارہ اوربےبی شاورمیں شریک ان کی دوستوں کو محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے.

بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی صاحبزادی سونم کپور نے مارچ 2018 میں آنند آہوجا سے شادی کی تھی۔جوڑی کے یہاں بچے کی پیدائش رواں سال موسم خزاں میں ہو گی۔