عمران خان نے تگڑا شو کرنے کا اعلان کردیا

Jun 16, 2022 | 13:32:PM
عمران خان نے تگڑا شو کرنے کا اعلان کردیا
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ میں تگڑا شو کرنے لگا ہوں بتاؤں گا نہیں ۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غیرملکی مراسلے پر سپریم کورٹ سے غیرجانبدارتحقیقات کا مطالبہ دہرا دیا،  عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی مخالفت اپنی قوم کے دفاع میں کریں تو وہ قدر کرتے ہیں، اگرغلامی کرتے رہیں توامریکہ حقارت سے دیکھتا ہے۔ پاکستان پہلا ملک نہیں جہاں امریکا نے وزیراعظم اورحکومت کو تبدیل کیا ہو، اگر ہم نے اسٹینڈ نہیں لیا تو آئندہ بھی یہی ہوتا رہے گا۔
عمران خان نے کہاکہ جب سے یہ حکومت مسلط ہوئی روپے کی قدر گر رہی ہے، یہ حکومت معیشت نہیں این آر او ٹو پرتوجہ دے رہی ہے، نیب قانون کیا گیا بلی کو دودھ کی حفاظت پر رکھ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مہنگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے کہا گیا عدم اعتماد آئینی طور پر قبول کر لینی چاہیے تھی اور پاکستانی سفیر کو کہا گیا کہ عمران خان روس کیوں گیا، امریکہ ناراض ہے،  انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت کاروں کا ہمارے اراکین سے ملاقات کرنے کا کیا کام تھا؟

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی دفن ہو رہی ہے اور سارے ادارے جنہوں نے رول آف لا کو بچانا ہے وہ خطرے میں ہیں۔ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا منصوبہ بن رہا ہے۔ میں تگڑا شو کرنے لگا ہوں بتاؤں گا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول کے بعد بجلی کا جھٹکا۔ بڑا ریلیف ختم