پٹرول کے بعد بجلی کا جھٹکا۔ بڑا ریلیف ختم

Jun 16, 2022 | 12:53:PM
پٹرول کے بعد بجلی کا جھٹکا۔ بڑا ریلیف ختم
کیپشن: بجلی کے بلوں پر ریلیف ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عوام کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئیں،وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں پر صارفین کے ریلیف کو ختم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پانچ روپے فی یونٹ کے حساب سے صارفین کو بلوں میں ریلیف دیا جا ریا تھا جسے پاور ڈویژن احکامات کی روشنی میں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا  ہے۔

لیسکو ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے اصغر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ماہ سے بجلی کے بلوں پر ریلیف نہیں دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ سابق حکومت نے بجلی کے صارفین کو پانچ روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مہنگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا