شادی سے قبل 100 سال تک سوچیں: علیزے سلطان

Jul 16, 2025 | 11:58:AM
شادی سے قبل 100 سال تک سوچیں: علیزے سلطان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے  مشورہ دیا ہے کہ شادی جیسے بڑے فیصلے سے قبل 100 سال تک سوچیں۔

انسٹاگرام سٹوری میں علیزے سلطان نے خواتین کو خبردار کیا کہ وہ زندگی کے اہم فیصلے میں جلد بازی نہ کریں بلکہ وقت لے کر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔

علیزہ نے لکھا کہ ’صحیح شریکِ حیات کا انتخاب بہت ضروری ہے، اپنی زندگی کا یہ بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے مکمل غور و فکر کریں کیونکہ ایک غلط فیصلہ پوری زندگی پر اثر انداز ہوسکتا ہے'۔

واضح رہے کہ فیروز اور علیزے کی شادی 2018 میں  ہوئی تھی لیکن  2022 میں طلاق ہوگئی، دونوں کے دو بچے ایک بیٹا، ایک بیٹی ہیں جن کی پرورش دونوں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:متوفیہ حمیرا اصغر مالی تنگی کا شکار ،2 شناختی کارڈ استعمال کرتی تھیں: تفتیشی حکام

 اداکار فیروز خان نے طلاق کے 2 سال بعد 2024 میں دوسری شادی کرلی تھی۔

علیزے سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تھے جب کہ دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی اور کفالت کا کیس بھی طویل عرصے تک زیر سماعت رہا۔