متوفیہ حمیرا اصغر مالی تنگی کا شکار ،2 شناختی کارڈ استعمال کرتی تھیں: تفتیشی حکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اداکارہ حمیرا اصغرکی موت سے متعلق تحقیقات میں مزید انکشافات ہوئے ہیں۔
تحقیقاتی افسران نے اداکارہ کے فلیٹ سے ملنے والے 3 موبائل فونز اور ٹیبلٹ کو قبضے میں لےکر اس سے حاصل ہونے والے مواد کا جائزہ لیا ۔
اس کے بعد افسران نے یہ بات اخذ کی کہ متوفیہ کی جس وقت موت واقع ہوئی وہ مالی بحران کا شکار تھیں جبکہ حمیرا کے زیر استعمال دو شناختی کارڈ بھی تھے۔
افسران نے بتایا کہ حمیرا اصغر کا فون آخری بار 7 اکتوبر کو شام 5 بجے تک استعمال ہوا۔
مزید پڑھیں:حمیرا اصغر کی کپڑے دھوتے دھوتے موت؟ نئے شواہد نے نیا پنڈورا باکس کھول د یا
انہوں نے 7 اکتوبر 2024 کو 14افراد سے رابطہ کیا لیکن اس دوران اداکارہ کا کسی سے رابطہ نہیں ہوا۔
تحقیقاتی افسران کا کہنا ہےکہ اس سے یہ بات اخذ کی جاسکتی ہے کہ اداکارہ کی 7 اکتوبر کو موت واقع ہوئی، ان کے فلیٹ سے ڈائری اور ڈاکیومینٹس بھی ملے ہیں۔
تحقیقاتی افسران نے مزید بتایا کہ حمیرا اصغر کے نام پر 3سمز تھیں، تینوں سمز فون میں لگی ہوئی تھیں جب کہ حمیرا اصغر کے 2 موبائل فونز پر کوئی پاسورڈ نہیں تھا۔
دوسری طرف کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی جانے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے شناختی کارڈ سے متعلق بھی اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر 2 شناختی کارڈ استعمال کرتی تھیں۔