انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2026 کے آن لائن فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

Jan 16, 2026 | 19:07:PM
 انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2026 کے آن لائن فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)انٹربورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ پارٹ اوّل سالانہ امتحانات 2026 کے آن لائن فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا، انٹرمیڈیٹ پارٹ اوّل (فریش) کے امتحانی فارم 16 جنوری سے 11 فروری 2026 تک جمع ہوں گے۔

سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس کے طلبا شامل ہیں، امتحانی فارم صرف انٹربورڈ کراچی کے آفیشل ویب پورٹل کے ذریعے جمع ہوں گے۔

 انٹربورڈ کراچی کے مطابق براہِ راست امتحانی فارم کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے،سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کی امتحانی فیس رواں سال بھی معاف ہوگی، طلبہ کو درست کالج، گروپ اور مضامین کے انتخاب کی ہدایت کی گئی۔

تعلیمی ادارے طلبا کے ڈیٹا اور دستاویزات کی آن لائن تصدیق کے پابند ہیں، جعلی دستاویزات یا غلط تصاویر پر مشتمل فارم منسوخ کر دیے جائیں گے، کالجز تصدیق شدہ طلبہ کی فہرست 12 یا 13 فروری کو اکاؤنٹس سیکشن میں جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فضائیہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا