مرنے کے بعد اپنے اعضا ضرورتمندوں کو عطیہ کرنیوالے شہریوں پر  حکومت نے اعزازات کی بارش کر دی

Jan 16, 2026 | 18:52:PM
مرنے کے بعد اپنے اعضا ضرورتمندوں کو عطیہ کرنیوالے شہریوں پر  حکومت نے اعزازات کی بارش کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اپنے اعضا  اپنےمرنے کے بعد ضرورتمندوں کو عطیہ کر دینے والے شہریوں پر  حکومت نے اعزازات کی بارش کر دی۔

سعودی عرب کی حکومت نے اپنے مرنے کے بعد اپنے اعضا ضرورت مند مریضوں کے لئے  عطیہ کرنے کی وصیت کرنے والے 200 شہریوں کیلئے شاہی اعزازات کا اعلان کیا ہے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق  سعودی عرب میں اعضا عطیہ کرنے والے 200 افراد کے لیے شاہی اعزازات کا اعلان کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز  نے اپنے اعضا عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو کنگ عبدالعزیز میڈل دینے کی منظوری دی ہے۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق اعضا  عطیہ کرنے والوں کے لیے اعزازات کا اعلان انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہنے اور دیگر شہریوں کو بھی اعضا کے عطیات دینے کی ترغیب دینے کے لیے کیا  گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مالی سال کے پہلے پانچ ماہ: معیشت کو پر لگ گئے، معاشی سرگرمی میں اضافہ