مالی سال کے پہلے پانچ ماہ: معیشت کو پر لگ گئے، معاشی سرگرمی میں اضافہ

Jan 16, 2026 | 18:07:PM
 مالی سال کے پہلے پانچ ماہ: معیشت کو پر لگ گئے، معاشی سرگرمی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)  اس  مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی سامنے آئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کی رپورٹ جاری کردی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر2025  کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6 فیصد سے زیادہ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔

 یہ مالی سال اب آدھا گزر چکا ہے، معاشی سرگرمی کی جو رپورٹ آج ریلیز کی گئی اس مین دسمبر کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں، صرف جولائی سے نومبر تک کی گروتھ کو دیکھا گیا ہے کیونکہ دسمبر کے دوران یہ رپورٹ کمپائل ہو رہی تھی۔

پانچ ماہ میں گاڑیوں کی پیداوار میں سب سے زیادہ 75 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔  ٹرانسپورٹ  انڈسٹری سے متعلق سامان کی پیداوار میں 39 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات  کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ  پانچ ماہ کے دوران پاکستان میں  کوک اور  پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 18 فیصد بڑھی،

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا رویہ مشکلات کا سبب ہے :رانا ثنا اللہ 

نومبر میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.37 فیصد کا اضافہ سامنے آیا۔ 

اکتوبر کے مقابلے نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 0.16 فیصد بڑھی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کی رپورٹ جاری کردی۔

مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر  کی پروڈکشن میں 1.77 فیصد اضافہ ہوا گیا۔  منرل پروڈکٹس  کی پیداوار 12.26 اور فیبریکیٹڈ میٹل کی پیداوار 9.88 فیصدبڑھ گئی ۔

غذائی پروڈکٹس 3.43اورمشروبات  کی انڈسٹری  کی پیداوار میں 5.88 فیصد اضافہ ہوا۔

مالی سال 2025-2026  کے پہلے 5 ماہ میں لکڑی، کیمکلز اور کھادشعبوں کی پیداوار میں کمی آئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایل این جی کی قیمتوں میں5.26 فیصد تک مزیدکمی کردی گئی