کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کیلئے پروازوں کی آمدورفت کا آغاز ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کیلئے پروازوں کی آمدورفت کا آغاز ہو گیا.
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے آج اعلان کیا ہے کہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی کے لئے ہفتہ وار تین دن فلائٹس ہوں گی۔
پی اے اے نے بتایا کہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ہر پیر، بدھ اور جمعہ کے روز چلائی جائے گی۔
آج شام کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی ایف 162 ایک سو ننانوے 199 مسافروں کو لے کر 4 بجکر 32 منٹ پر کراچی کیلئے روانہ ہوئی۔
کراچی سے ائیر سیال کی فلائٹ آج سہ پہر سوا تین بجے 180 مسافروں کو لے کر کوئٹہ پہنچی تھی۔
یہ بھی پڑھیں ; مالی سال کے پہلے پانچ ماہ: معیشت کو پر لگ گئے، معاشی سرگرمی میں اضافہ