سرمایہ کاروں کا اظہار اعتماد،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالربھی سستا

 ہنڈرڈ انڈیکس 3219 پوائنٹس اضافے کے بعدایک لاکھ 84ہزار 675 پر ٹریڈ کر رہاہے

Jan 16, 2026 | 11:19:AM
سرمایہ کاروں کا اظہار اعتماد،سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالربھی سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اورہنڈرڈ انڈیکس میں 3219 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیاجبکہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بھی سستاہوگیاہے۔
سرمایہ کاروں نے حکومتی پالیسیوں پر کھل کر اظہار اعتمادکردیاجس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی  دیکھی جارہی ہے .

 ہنڈرڈ انڈیکس 3219 پوائنٹس کے بڑےاضافے کے بعدایک لاکھ 84ہزار 675 کی سطح پر ٹریڈ کر رہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراچانک منظر عام پر آ گئے
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 456 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 279.96 روپے سے کم ہوکر 279.95 روپے کا ہو گیاہے۔