مستحکم ایران پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے،طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا:عاصم افتخار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش ہے اور طاقت کا استعمال صورتحال مزید سنگین کردے گا، سفارتکاری اپنائی جائے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ مستحکم ایران پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے، اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کےاستعمال کی مخالفت کرتا ہے اور بیرونی مداخلت یواین چارٹر کے بھی خلاف ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام تنازعات پر امن طریقے اور عالمی قانون کےمطابق حل ہونے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ایران کی صورتحال جلد نارمل ہوگی، بیرونی دباؤ، اندرونی ہنگامہ آرائی ختم ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ ایران پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے اور مسائل کے حل کے لیے پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:یمن کے وزیراعظم مستعفی، وزیرخارجہ کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا
عاصم افتخار نے مزید کہا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، عالمی قوانین کا خیال رکھتے ہوئے فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔