بانی پی ٹی آئی کی بینائی 100فیصد ، ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں،طارق فضل چودھری

Feb 16, 2026 | 19:09:PM
بانی پی ٹی آئی کی بینائی 100فیصد ، ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں،طارق فضل چودھری
کیپشن: طارق فضل چودھری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ تسلی بخش ہے اور انہیں فی الحال ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی سو فیصد ہے، جبکہ دوسری آنکھ کی نظر ستر فیصد تک بہتر ہو چکی ہے اور اس میں مزید بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنا ضروری ہوا تو انہیں منتقل کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پمز میں بھی علاج پی ٹی آئی کی درخواست پر نہیں کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیرِ طارق فضل چودھری نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت حکومت کی ترجیح ہے اور انہیں علاج کے لیے جو بھی سہولیات درکار ہوں گی وہ فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:افریقی گلوکار نے ملکۂ ترنم کا مشہور گیت گا کردل جیت لئے، ویڈیو وائرل