افریقی گلوکار نے ملکۂ ترنم کا مشہور گیت گا کردل جیت لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افریقی گلوکار نے ملکۂ ترنم کا مشہور پنجابی گیت گاکرخوب داد سمیٹ لی۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں افریقی گلوکار فاضل نے نور جہاں کا شہرۂ آفاق پنجابی گیت’’ سانو نہر والے پل تے بلا کے‘‘ انتہائی خوب صورتی سے پیش کیا ہے، گلوکار نے ناصرف اصل دھن کو برقرار رکھا بلکہ تلفظ اور انداز میں بھی ملکۂ ترنم کی جھلک پیش کی۔
رپورٹس کے مطابق ویڈیو کو صرف 2 روز میں 50 لاکھ سے زائد ویوز ملےجبکہ مجموعی طور پر اس کے ویوز 1 کروڑ سے تجاوز کر چکے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین افریقی گلوکار کی کاوش کو بے حد سراہ رہے ہیں، ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ بہترین! ان کی آواز میں میڈم نور جہاں کا انداز جھلکتا ہے، سر اور لے بالکل ویسی ہی ہے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا واہ! واقعی حیران کن ہے، ایسی توقع نہیں تھی، کسی نے لکھا یہ میرا ہر دور کا پسندیدہ گانا ہے، آپ نے کمال گا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ٹک ٹاکرنے خودکشی کی دھمکی دیدی،ویڈیو بیان جاری
ایک پاکستانی مداح نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں، آپ نے دل جیت لیا، ایک صارف نے نور جہاں کے مشہور گیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جیسا کہ میڈم نور جہاں نے کہا تھا کہ گائے گی دنیا گیت میرے آج وہ بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ نور جہاں کی لازوال دھنیں آج بھی زندہ ہیں اور دنیا بھر کے گلوکار ان سے متاثر ہو رہے ہیں جو ان کی عالمی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔