معروف ٹک ٹاکرنے خودکشی کی دھمکی دیدی،ویڈیو بیان جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جیکب آباد میں مشہور ٹک ٹاکر سارا بلوچ نے خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔
ٹک ٹاکرسارہ بلوچ نے ویڈیوبیان میں کہاہے کہ مسلسل ہراسانی کا سامنا ہے، ذہنی دباؤ میں ہوں۔
ٹک ٹاکرسارہ بلوچ نے جکھرانی برادری کے تین افراد پر نازیبا ویڈیوز بنانے اور وائرل کرنے کی دھمکی کا الزام لگاتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے باعث شہر چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:ندایاسرنےسوشل میڈیا ٹرولنگ کو ہینڈل کرنے کا راز بتادیا
ٹک ٹاکر سارا بلوچ کاکہناہے کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، تحفظ فراہم کیا جائے، کچھ ماہ قبل عمرانی لاڑو کے مقام پر پولیس اہلکار کی مبینہ بدتمیزی اور اس کے بعد مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔