ندایاسرنےسوشل میڈیا ٹرولنگ کو ہینڈل کرنے کا راز بتادیا

Feb 16, 2026 | 15:45:PM
ندایاسرنےسوشل میڈیا ٹرولنگ کو ہینڈل کرنے کا راز بتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف میزبان ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر ہونےوالی ٹرولنگ کو ہینڈل کرنے کا راز بتادیا۔
ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ پہلے لوگوں کی منفی تبصرے انہیں بہت تنگ کرتے تھے اور وہ چاہتی تھیں کہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر نہ ڈالی جائیں تاکہ ساس سسر بھی یہ منفی کمنٹس نہ دیکھیں، بعد میں انہیں احساس ہوا کہ ان کے اپنے خاندان نے ان کا ساتھ دیا اور اب ان کے شوہر اور ساس بہن ان کے دفاع میں ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں۔


فارمولا 1 بلنڈر پر انہوں نے کہا کہ میرے اپنے بچوں نے بھی پہلی بار میرا مذاق اڑایا اور کہا کہ اماں آپ نے کیا غلطی کی ہے؟ تاہم شوہر نے اُس وقت بھی میرا ساتھ دیا،یہ واقعہ سات سال پرانا ہے اور میں واقعی فارمولا 1 کے بارے میں نہیں جانتی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی گلوکارہ گیتا پٹنائک چل بسیں
ندا یاسر نے مزید کہا کہ پہلے وہ ٹرولز کے جواب بھی دیتی تھیں لیکن اب سمجھ گئی ہیں کہ جواب دینے سے وہ مزید وائرل ہو جاتے ہیں، اس لیے اب وہ منفی تبصروں پر ردعمل نہیں دیتیں۔