باجوڑ میں فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہیدہوگئے
کیپشن: ایس ایچ او گل مانو دین شہید کی ایک فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پشاور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق باجوڑ میں قانون شکن عناصر کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے جنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین باجوڑ میں گزشتہ رات تحصیل واڑہ ماموند کے پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے۔ گل مانو دین شہید کا جنازہ ان کے آبائی گاؤں لغڑئی میں ہوا۔ شہید پولیس اہلکار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا۔
باجوڑ میں 2009ء کے آپریشن کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین شہید کے والد جمعہ دین بھی نختر چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں شہد ہوئے تھے۔
ایڈیشنل ایس ایچ او گل مانو دین شہید نے سوگواروں میں بیٹا عبد الرشید، بھائی تاج محمد، اسرار اور نیاز محمد کو چھوڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا پر حملہ