مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آج سہ پہر معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا پر حملہ ہوا ہے۔ محمد علی مرزا کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
انجینئیر محمد علی مرزا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ جہلم میں محمد علی مرزا کی اکیڈمی میں انہوں نے آج اپنے معمول کے مطابق اپنے معتقدین کے اجتماع مین لیکچر دیا۔ ہر ہفتے ہونے والے اس لیکچر کے بعد جب محمد علی مرزا بعض حاضرین کے ساتھ تصویریں بنوا رہے تھے، تب مبینہ طور پر ایک شخص نے ان پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیئے: علامہ راجہ ناصر عباس کی طبیعت ناساز ہوگئی، ترجمان
انجینئیر محمد علی مرزا کے قریبی ذرائع نے الزام لگایا کہ اس شخص کا تعلق ایک مذہبی تنظیم سے ہے اور وہ ایبٹ آباد کا رہائشی ہے۔ اس شخص کا نام محمد عاصم بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد عاصم نامی شخص نے انجینئیر محمد علی مرزا پر حملہ کیا لیکن ان کے گارڈز نے اسے بروقت دبوچ لیا۔
بعد میں اس مبینہ حملہ آور کو پولیس کےحوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر کی دعوت پر ویانا پہنچ گئے
سوشل پلیٹ فارم پر ایک ویب سائٹ کی جانب سے یہ خبر صحافی اور تجزیہ نگار ارشاد بھٹی کے حوالے سے پوسٹ کی گئی ہے۔
سنا جا رہا ہے کہ آج سہ پہر معروف مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا پر حملہ ہوا ہے، جہلم اکیڈمی میں اپنے ہفتہ وار لیکچر کے بعد جب مرزا صاحب حاضرین کے ساتھ تصویریں کھنچوا رہے تھے، تب ایک مذہبی تنظیم کا ایبٹ آباد کے رہائشی محمد عاصم نامی شخص نے مرزا صاحب پر حملہ آور ہوا، مگر گارڈز… pic.twitter.com/qFFTxHU8ma
— Siasat.pk (@siasatpk) February 15, 2026