وزیرِ اعظم شہباز شریف  آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر کی دعوت پر ویانا پہنچ گئے

Feb 15, 2026 | 23:01:PM
وزیرِ اعظم شہباز شریف  آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر کی دعوت پر ویانا پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  وزیرِ اعظم شہباز شریف  آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن اسٹاکر کی دعوت پر دو روزہ دورہ پر آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچ گئے. 

ویانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا۔ آسٹریا کے مسلح افواج کے دستے نے  وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی پیش کی. 

نائب وزیرِ اعظم  اور  وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی وزیرِ اعظم کے  ساتھ ویانا گئے ہیں۔  

اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم  شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کرسچئین سٹاکر سے دو طرفہ و وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے.

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آسٹریا کے چانسلر  کرسچئین سٹاکر دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے آسٹریا کے معروف کاروباری افراد کے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے. 

اپنے اس مختصر دورہ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف آسٹریا بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے .

وزیرِ اعظم ویانا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقد ہو  رہی "پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ" کے موضوع پر خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے.

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائیریکٹر جنرل سے  بھی ملاقات ہو گی جس مین ایٹمی توانائی کے پر امن اور ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہِ خیال ہو گا۔