معروف سفارتکار کامران ملک برمنگھم میں انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسد ملک)معروف سفارتکار کامران ملک برمنگھم میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتکار کامران ملک کا شمار پاکستان کے ممتاز سفارتکاروں میں کیا جاتا تھا،سفارتکار کامران ملک حالیہ دنوں میں برمنگھم قونصلیٹ میں بطور قائمقام قونصلیٹ جنرل اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، کامران ملک عرصہ دراز سے جان لیوا مرض میں مبتلا تھے۔
پاکستانی ہائی کمشنرڈاکٹر فیصل نے سفارتکار کامران ملک کے انتقال پر دلی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل اور پاکستانی ہائی کمشن کے عملے نے سفارتکار کامران ملک کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم سفارتکار کامران ملک نے اپنے لواحقین میں تین بچے اور بیوہ چھوڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوریا کی 24 سالہ معروف اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد