این اے 253؛ میاں خان بگٹی بازی لے گئے

Feb 16, 2024 | 20:59:PM
این اے 253؛ میاں خان بگٹی بازی لے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )این اے 253 کوہلو  میں 7 پولنگ سٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ کا رزلٹ آ گیا ، غیر حتمی اور غیر سرکاری  نتائج کے  مطابق آزاد امیدوارمیاں خان بگٹی بازی مار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق 7پولنگ سٹیشنز پر ہونے والی ری پولنگ پر آزاد امیدوار وڈیرہ میاں خان بگٹی  617 ووٹ لیکر آ گے رہے ، ن لیگ کے دوستین ڈومکی  48 ووٹ لے سکے،حلقے کے مجموعی طور پر 406 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار میاں خان بگٹی 47300 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے، ن لیگ کے میر دوستین ڈومکی  44691 ووٹ لیکر پیچھے رہ گئے ۔
دوسری جانب بلوچستان کی صوبائی اسمبلی  کے حلقے پی بی 09 کے 7 پولنگ سٹیشنز پر ہونے والی  ری پولنگ کا رزلٹ بھی آ گیا ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نواب جنگیز مری نے 402 ووٹ حاصل کیے، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ مری 391  ووٹ لے سکے، آزاد امیدوار گزین مری  صرف 17 ووٹ ہی حاصل کر سکے،حلقہ پی بی 09 کوہلو کے  مجموعی طور پر 74 پولنگ سٹیشن کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی بات کی جائے تو پاکستان پیپلز پارٹی کے میر نصیب اللہ مری 6279 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے،آزاد امیدوار گزین مری 3368 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،ن لیگ کے نواب جنگیز مری  2881 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ 
یہ بھی پڑھیں : تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی