محکمہ موسمیات کی تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ادھر خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ شام/ رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات،شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،مالاکنڈ، پشاور، کرم،باجوڑ اور وزیرستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں جھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔
ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرداور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ صوبہ کے ساحلی علاقوں میں جھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا ما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا آئندہ بننے والی حکومت سے متعلق بڑا فیصلہ، سب کو حیران کر دیا