مولانا فضل الرحمان کا آئندہ وزیراعظم کیلئے کسی کو ووٹ نا دینے کا فیصلہ

Feb 16, 2024 | 19:20:PM
مولانا فضل الرحمان کا آئندہ وزیراعظم کیلئے کسی کو ووٹ نا دینے کا فیصلہ
کیپشن: مولانا فضل الرحمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کے بعد اسے ملکی سیاسی منظرنامہ خاصا گہما گہمی کو شکار ہے، اسی دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا آئندہ بننے والی حکومت سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آئندہ وزیراعظم کے انتخاب میں کسی کو بھی ووٹ نا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی وفد کی اسد قیصر کی سربراہی میں آفتاب شیرپاﺅ سے ملاقات

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اور صوبوں میں بھی وزارت اعلیٰ کیلئے کسی کو ووٹ نا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی کی تھی جس میں ملک میں مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں جماعتوں نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا تھا۔