پی ٹی آئی وفد کی اسد قیصر کی سربراہی میں آفتاب شیرپاﺅ سے ملاقات

Feb 16, 2024 | 18:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )وفد کی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیر پاؤ سے ملاقات جاری ہے، سابق سپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، ہمارا مقصد ہے کہ تمام سیاسی قیادت کو یکجا کریں،مثبت پیش رفت ہورہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی وفد قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ کے گھر پہنچ گیا ،قومی وطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل احمد نواز خان جدون نے استقبال کیا ،پی ٹی آئی وفد سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں پہنچا ،پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر سیف، شوکت یوسزائی اور دیگر شامل ہیں،قومی وطن پارٹی کے وفد کی قیادت آفتاب احمد خان شیر پاؤ کررہے ہیں ،قومی وطن پارٹی کے وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل احمد نواز جدون،سینئر نائب چیئرمین حاجی غفران ، نائب چیئرمین ہاشم بابر اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شامل ہیں،آفتاب شیر پاؤ نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا ۔
ملاقات میں انتخابات سے متعلق امور پر دوطرفہ بات چیت کا امکان ہے،وفد نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو پہنچایا ،پی ٹی آئی وفد نے کہاکہ ملک بھر میں عام انتخابات میں جس دھاندلی ہوئی چاہتے ہیں آپ ساتھ دیں، آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت یومیہ کتنے لاکھ مکعب فٹ حاصل ہوگی؟ بڑا مسئلہ حل