کوہلو بلوچستان، گیس کے نئے ذخائر دریافت

Feb 16, 2024 | 17:58:PM
کوہلو بلوچستان، گیس کے نئے ذخائر دریافت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ماڑی پیٹرولیم نے ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم نے اعلامیے میں بتایا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق ضلع کوہلو سے یومیہ 64 لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، گیس دریافت کیلئے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔

گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے چار مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔

اس علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں 1991ء سے رکی ہوئی تھیں، ماڑی پیٹرولیم اس علاقے میں ایکسپلوریشن سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی۔