’’گھر کی مرغی دال برابر‘‘علی ظفر کا جذباتی ویڈیو پیغام

Feb 16, 2024 | 01:26:AM
’’گھر کی مرغی دال برابر‘‘علی ظفر کا جذباتی ویڈیو پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) پی ایس ایل 9 کا آفیشل اینتھم ’کھل کے کھیل‘ گانے والے نامور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اینتھم کو پسند کرنے پر مداحوں کے لئے محبت بھرا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا آفیشل اینتھم ’کھل کے کھیل‘ گانے والے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں گلوکار اپنی والدہ اور اپنی اہلیہ عائشہ کے ہمراہ بہت خوش نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب میں کون کونسے نامور گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے؟

ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ وہ اپنی والدہ اور عائشہ (اہلیہ) کے ساتھ بیٹھے دھوپ کے مزے لے رہے تھے کہ ان کی والدہ اور اہلیہ دونوں نے پوچھا کہ یہ ٹوئٹر پر کیا ٹرینڈ کر رہا ہے کنگ از بیک، یہ کنگ کون ہے؟

علی ظفر نے مزید بتایا کہ والدہ اور اہلیہ کے سوال پر میں نے جواب دیا کہ گھر کی مرغی دال برابر، وہ کنگ میں ہوں۔

بعد ازاں انہوں نے پی ایس ایل 9 کے آفیشل انتھم کو پسند کرنے پر تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا۔