اداکارہ دیا مرزا نے دوسری شادی کرلی

Feb 16, 2021 | 10:57:AM
اداکارہ دیا مرزا نے دوسری شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق مس ایشیا پیسیفک اور بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے پیر کو بزنس مین وائبھو ریکھی سے شادی کرلی ہے۔دیا اور وائبھو دونوں کی یہ دوسری شادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں دیا کے گھر میں منعقدہ شادی تقریب میں جوڑے کی فیملیوں کے افراد اور منتخب دوستوں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب ہندو رسم و رواج کے مطابق ہوئی۔ رسومات کی تکمیل کے بعد دیا اور وائبھو باہر آئے اور میڈیا کے فوٹوگرافروں کیلئے تصویریں بنائیں۔ اس دوران انہوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم  کیں۔ دیا مرزا دن بھر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی سے متعلق اپ ڈیٹ کرتی رہیں۔ انھوں نے مہندی سے آراستہ اپنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی۔ دیا کی پچھلی فلم تاپسی پنو کے ساتھ ’تھپڑ‘ تھی۔