بدنظمی، گواسکر نے میسی کو قصور وار قرار دے دیا

Dec 16, 2025 | 14:48:PM
بدنظمی، گواسکر نے میسی کو قصور وار قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کولکتہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا ذمہ دار سٹار فٹبالر لیونل میسی کو ہی قرار دے دیا۔

 لیونل میسی کے دورہ بھارت کے دوران کولکتہ سٹیڈیم میں مختصر قیام پر مداح مشتعل ہوگئے تھے، میسی کولکتہ سٹیڈیم میں صرف 10 سے 20 منٹ تک رکے جس پر مداح ناراض ہوگئے تھے۔

مداحوں نے مشتعل ہوتے ہوئے سٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کردی اور شکوہ کیا کہ میسی کو تمام لیڈر اور وزرا نے گھیر رکھا تھا ہمیں کچھ بھی نظر نہیں آیا۔

مداحوں نے یہ بھی گلہ کیا کہ میسی نے نہ تو فٹبال کو کک لگائی اور نہ کچھ اور کیا، یہ بدترین ایونٹ تھا جہاں میسی صرف 10 منٹ کے لیے آئے۔

بعدازاں  اسٹیڈیم میں بدنظمی کے معاملے پر شو آرگنائزرکو میسی کے ساتھ چارٹرڈ جہاز پر روانگی سے پہلےگرفتارکر لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:میکسیکو میں چوکور انسانی کھوپڑی دریافت

سابق کپتان نے کہا کہ ہر ایک کو مورد الزام ٹھہرایا گیا سوائے اس شخص کے جو اپنے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہا۔

 میسی کو اپنے کہے پر قائم رہنا چاہیے تھا، اگر انہیں سٹیڈیم میں ایک گھنٹا رہنا تھا تو وہ ایسے کرنے کے پابند تھے ۔

وہ وقت پورا ہونے سے پہلے چلے گئے، اسی لیے اس واقعے کے ذمہ دار وہ اور ان کا وفد ہے۔

گواسکر نے سکیورٹی خدشات کے دعوؤں کو بھی ایک طرف رکھتے ہوئے اصرار کیا کہ میسی کو کسی حقیقی خطرے کا سامنا نہیں تھا۔

سابق بھارتی کپتان نے کہا وہ سیاستدانوں اور نام نہاد وی آئی پیز میں گھرے ہوئے تھے، انہیں یا ان کے ساتھیوں کو کوئی سکیورٹی خطرہ نہیں تھا۔