میکسیکو میں چوکور انسانی کھوپڑی دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)میکسیکو کے علاقے تاماولی پاس میں آرکیالوجسٹوں نے ایک نایاب اور منفرد انسانی کھوپڑی دریافت کی ہے، جو چوکور یا مکعب نما ہے۔
یہ دریافت نہ صرف اس خطے کی قدیم ثقافتوں پر روشنی ڈالتی ہے بلکہ میسوامیریکن معاشرتی رسومات اور مقامی شناخت کے طریقوں کے بارے میں بھی نئے سوالات پیدا کرتی ہے۔
کھوپڑی ایک مرد کی ہے جو تقریباً 40 سال کی عمر میں وفات پا گیا تھا اور اس کی زندگی عیسوی سال 400 سے 900 کے درمیان ”مونٹیزوما کا بالکنی“ میں گزری۔
مونٹیزوماکابالکنی قدیم میسوامیریکن تہذیبوں کی بستیوں اور کھدائی شدہ آثار کے لیے مشہور ہے۔
تحقیق بتاتی ہے کہ یہ شخص اس علاقے میں پیدا ہوا اور مکمل طور پر اپنی زندگی کا بیشتر حصہ اسی علاقے میں گزارا۔
مزید پڑھیں:ویڈیو: سائنسدانوں نے نایاب پھول دریافت کر لیا
گویا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس کی منفرد کھوپڑی کی شکل کہیں باہر کے اثر یا سفر کی وجہ سے نہیں تھی بلکہ مقامی معاشرتی اور ثقافتی ماحول اور تربیت کا نتیجہ تھی۔
عام طور پر میسوامیریکن ثقافتوں میں بچوں کی کھوپڑی کو کپڑے یا پیڈنگ کے ذریعے لمبا یا مخروطی شکل دی جاتی تھی، مگر یہ کھوپڑی اس روایتی انداز سے بالکل مختلف تھی۔
ماہر حیاتیات جیسیس ارنیستو کے مطابق، یہ کھوپڑی اس خطے میں ماضی میں دریافت ہونے والی مخروطی کھوپڑیوں سے بلکل مختلف ہے۔
اس کا منفرد انداز قدیم ثقافتی روایات کی گہرائی اور مختلف نوعیت کی ایک نئی جھلک پیش کرتا ہے۔
یہ انداز تاماولی پاس علاقے میں نایاب ہے، مگر یہ مشابہت وراکروز اور مایا علاقوں میں دیکھی گئی۔
مایا معاشرے میں سر کی شکل تبدیل کرنا نہ صرف سماجی شناخت کا ذریعہ تھا بلکہ اسے روحانی تحفظ اور زندگی بھر کی حفاظت کے لیے ضروری “رسمی روحانی آراستگی” کا حصہ بھی سمجھا جاتا تھا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ اس کھوپڑی کی شکل اس فرد کے سماجی مقام یا روحانی حیثیت کی نشانی ہو سکتی ہے۔