اے این پی نے صوبائی و قومی اسمبلی کے مزید امیدواروں کا اعلان کردیا

Dec 16, 2023 | 20:24:PM
اے این پی نے صوبائی و قومی اسمبلی کے مزید امیدواروں کا اعلان کردیا
کیپشن: اے این پی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)عام انتخابات کیلئے اے این پی نے صوبائی و قومی اسمبلی کے مزید امیدواران کا اعلان کردیا۔
اے این پی کے مطابق ثاقب اللہ خان چمکنی این اے 29، ارباب زین عمر این اے 30 پشاور کے امیدوار ہوں گے،این اے 38 کرک سے حامد طوفان جبکہ این اے 40 جنوبی وزیرستان سے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے۔
صوبائی حلقوں میں پی کے 5 سوات کیلئے میاں حذیفہ، پی کے 17 لوئر دیر کیلئے ملک سجاد امیدوار ہوں گے،پی کے 41 تورغر کیلئے زرین گل باچا، پی کے 55 مردان میں سید محمد سہیل باچا امیدوار ہوں گے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی پی کے 58 مردان سے انتخابات میں حصہ لیں گے،پی کے 59 مردان سے ہارون خان، پی کے 77 پشاور سے صلاح الدین مومند امیدوار ہوں گے۔
پی کے 100 بنوں سے اصغرنواز خان ایڈووکیٹ جبکہ پی کے 104 جنوبی وزیرستان سے اشرف داوڑ امیدوار ہوں گے،چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعدامیدواران کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ادارے 3 دن تک بند رکھنے کا اعلان