دوسرا ون ڈے،نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان کو  شکست دیدی

Dec 16, 2023 | 09:43:AM
دوسرا ون ڈے،نیوزی لینڈ ویمنز نے پاکستان کو  شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمنز  ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے پاکستان کو شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار  90 رنز کی  اننگز کی بدولت گرین شرٹس نے 220 رنز بنائے،میزبان ٹیم نے آخری وکٹ پر پاکستان کا دیا ہوا ہدف سات گیندیں قبل حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

 نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ندا ڈار کی جگہ قیادت کرنے والی فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوا، بد قمستی سے بولرز آخری وکٹ حاصل نہ کر سکیں۔