بلوچستان میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 15 یوم کی توسیع

Aug 16, 2025 | 20:43:PM
بلوچستان میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 15 یوم کی توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144کے نفاذ میں مزید 15یوم کی توسیع کر دی ،  حکومت بلوچستان کے ایک سینیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ توسیع 16 اگست سے کی گئی ہے۔

اس سے قبل یکم اگست کو بلوچستان بھر میں دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا تھا، دفعہ 144کے تحت 15 دن تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ عوامی مقامات پر چہرے کی شناخت کو چھپانے کے لیے مفلر، ماسک یا کسی اور چیز کے استعمال پر پابندی رہے گی۔

اعلامیے کے تحت پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں اور احتجاج پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ دفعہ 144کے تحت اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی رہے گی۔

جہاں اگست کے مہینے کے آغاز کے ساتھ بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ کی گئی وہاں چھ اگست سے 31 اگست تک سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کیا گیا جس سے صارفین کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے, موبائل پر انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے اقدام کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے.

 گزشتہ روز اس سلسلے میں بلوچستان کنزیومر سوسائٹی کے چیئرمین لال محمد شاہین کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے بلوچستان ہائیکورٹ نے حکومت کو یہ ہدایت کی کہ وہ 31 اگست تک موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کریں.

 تاہم جن علاقوں میں سکیورٹی خدشات نہیں ہیں وہاں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو فوری طور پر بحال کی جائے۔