محسن نقوی کی شہید کیپٹن محمد آصف کی رہائشگاہ آمد،اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اوچ شریف میں شہید کیپٹن محمد آصف کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
وزیرداخلہ نے شہید کیپٹن کےوالدین،بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سےملاقات کی۔
محسن نقوی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے شہید کیپٹن آصف کے والدین اور بھائیوں کے عزم اور حوصلے کو سراہا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن محمد آصف کے 10 ماہ کے بیٹے محمد ارسلان سے بھی شفقت کا اظہار کیا۔