شر دھا کپو ر نےصا رفین کےدل جیت لئے۔۔ویڈیو وا ئرل

Aug 16, 2021 | 22:17:PM
شر دھا کپو ر نےصا رفین کےدل جیت لئے۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ شردھا کپور کی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کی زینت بنی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شردھا کپور مداحوں کو مایوس نہیں کرتیں، جب بھی کوئی ان کے پاس سیلفی یا ویڈیو بنانے آتا ہے تو وہ خوشی سے اس کیلئے رضامند ہوجاتی ہیں۔اسی طرح کی ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں شردھا اپنی چھوٹی سی مداح کو تسلی دیتی نظر آرہی ہیں۔

چھوٹے نو اب کا آج کونسا جنم دن؟ کس جگہ جا پہنچے ؟تصاویر شیئر
اداکارہ کو ائیرپورٹ پر دیکھ کر ان کی مداح خوشی کے مارے پھولے نہ سمائی اور بھاگتی ہوئی شردھا کے پاس آگئی۔لڑکی کو ویڈیو میں روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جب کہ شردھا پیار سے اسے بہلا رہی ہیں۔بعدازاں لڑکی نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ہمراہ سیلفی بھی لی۔

اس ویڈیو نے جہاں صارفین کے دِل جیتے وہیں حیرانی کا بھی اظہار کیا گیا۔ صارفین کے مطابق بہت کم اداکار اپنی ذاتی مصروفیت چھوڑ کر اس طرح کسی مداح کو وقت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا کا نیا اندازدیکھ کر مداح حیران۔۔ تصاویر منظرعام پر