گرل فرینڈ کا ٹرسٹ ٹیسٹ لینے کیلئے بوا ئے فرینڈ کا خو فنا ک اقدا م ۔۔ویڈیو وا ئرل

Aug 16, 2021 | 19:41:PM
 گرل فرینڈ کا ٹرسٹ ٹیسٹ لینے کیلئے بوا ئے فرینڈ کا خو فنا ک اقدا م ۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گرل فرینڈ کا  ٹرسٹ  ٹیسٹ لینے کیلئے بوا ئے فرینڈ کا  خو فنا ک اقدا م ۔ما سکو کے مقا می میڈیا کا کہنا ہے کہ سو شل میڈیا سٹا ر   سرگئی کوسینکو  نے اپنی گرل فرینڈ کو گاڑی کی چھت پر باندھ دیا اور اسی حالت میں گاڑی سڑک پر دوڑاتے ہوئے ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  لڑکی کو ٹیپ اور رسیوں کے ساتھ گاڑی کی چھت پر باندھا  ے اور گاڑی میں سرگئی کے ساتھ کچھ دیگر لوگ بھی ہوتے ہیں۔ یہ ویڈیو سرگئی نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جو بہت وائرل ہو گئی ۔ لڑکی کو گاڑی کے اوپر باندھ کر انہیں سفر کرتے جس نے دیکھا، مبہوت دیکھتا رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:طیا ر ے میں مر د اور خا تون کی لڑائی کی ویڈیو وا ئرل

جہاں انٹرنیٹ صارفین اس ویڈیو پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں روسی ٹریفک پولیس بھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ممکنہ طور پر سرگئی کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق سرگئی کوسینکو نے کمنٹس سیکشن میں بتایا کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کا ٹرسٹ ٹیسٹ (ایک دوسرے پر بھروسے کا امتحان) لیا تھا۔ وہ اکثر مختلف طریقوں سے اپنی گرل فرینڈ کا ٹرسٹ ٹیسٹ لیتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ اسمبلی کی رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع کر دیا ۔۔ویڈیو پیغا م جا ری