واٹر ٹینکر نے 15 سالہ موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

Apr 16, 2026 | 15:12:PM
واٹر ٹینکر نے 15 سالہ موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں22 ویلر واٹر ٹینکر نے 15 سالہ موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا ،  جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہیوی ٹریفک کی بے لگام رفتاری نے ایک اور انسانی جان لے لی،پولیس اور عینی شاہدین نے بتایا کہ 15 سالہ حمدان گھر کے کام کاج کے لیے موٹر سائیکل پر نکلا تھا کہ ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر کی زد میں آ گیا، ٹکر اتنی شدید تھی کہ نوجوان جانبر نہ ہو سکا اور جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

مقتول حمدان کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ مدرسے میں زیرِ تعلیم تھا اور ایک ہونہار طالب علم تھا، وہ معمولی کام سے باہر نکلا تھا لیکن ہیوی ٹریفک کی لاپرواہی نے اس کی زندگی چھین لی۔

حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم پولیس نے 22 ویلر ٹینکر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔