پاکستانی خدام الحجاج کی ایڈوانس ٹیم مدینہ منورہ پہنچ گئی

Apr 16, 2026 | 13:56:PM
پاکستانی خدام الحجاج کی ایڈوانس ٹیم مدینہ منورہ پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان )پاکستانی خدام الحجاج کی ایڈوانس ٹیم مدینہ منورہ پہنچ گئی ۔ 
آئندہ حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا،کوآرڈینیٹر مکہ، کوآرڈینیٹر مدینہ اور سربراہ حج میڈیکل مشن کے ڈائریکٹر حج مدینہ کے ساتھ ہونےوالے مشاورتی اجلاس میں 18 اپریل سے پاکستانی حجاج کی آمد کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مختلف شعبوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور حج آپریشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان، ہیڈ آف میڈیکل مشن کرنل محمد توقیر ملک، کوآرڈینیٹر مدینہ اور مصباح الرحمان سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کوٹہ؛ ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے بڑی پیشرفت
افسران نے رہائش، کھانے، ٹرانسپورٹ اور حجاج کے استقبال سمیت تمام اہم معاملات پر مشاورت کی،ہر شعبے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا تاکہ حجاج کو مدینہ پہنچتے ہی آسانی اور سہولت میسر آ سکے۔
18 اپریل کو 660 پاکستانی حجاج تین پروازوں کے ذریعے مدینہ پہنچیں گے۔