پیٹرول کوٹہ؛ ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے بڑی پیشرفت

 بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 44 سینٹ کی کمی سے 94.49 ڈالر تک آئی ہے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس 90.59 ڈالر فی بیرل پر آگیا

Apr 16, 2026 | 11:50:AM
 پیٹرول کوٹہ؛ ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے بڑی پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرول کوٹہ مختص کرنے کےلیے ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے سلسلے میں 12 ہزار پیٹرول پمپس کیلئے 24 ہزار موبائل ڈیوائسزکی خریداری مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کےلیے موبائل فونز اوگرا کے ذریعے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حوالے کردیئے گئے ہیں، فیول پارکنگ ایپ بھی اوگرا ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کردی گئی ہے,درآمد وبرآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ڈیجیٹل ایپ کےذریعے ہوگی،پیٹرولیم مصنوعات کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی اورسمگلنگ کی روک تھام ممکن ہوسکےگی، پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک اور ترسیل خرید و فروخت بھی مانیٹرکی جا سکے گی۔
پیٹرول پمپس سٹاف کو فیول مینجمنٹ سسٹم اور فیول ایپ پر وزارت آئی ٹی، این آئی ٹی بی، اوگرا کی جانب سے ٹریننگ دی جا رہی ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے رضاکار بھی تربیت دینےکےعمل میں شریک ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق فیول مینجمنٹ سسٹم کیلئےاین آئی ٹی بی،پی ٹی اےسےمنظورشدہ موبائل فون استعمال ہو ںگے، شہریوں کی ذاتی گاڑیوں کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا، فیول مینجمنٹ کیلئے تیار ایپلیکیشن کی ٹیسٹنگ پہلےہی مکمل کی جاچکی ہے، پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول 241 اور ڈیزل 266روپے فی لیٹر مقرر
وفاقی حکومت گاڑیوں کیلئے پیٹرول کوٹہ کا اعلان کرے گی، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تیارموبائل ایپ سےکوٹہ سسٹم نافذ کیا جائے گااور کسی بھی شخص کو کوٹہ سے زیادہ پیٹرول خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں تعلیمی ادارے 21اپریل سے ورچوئل لرننگ پر منتقل

دوسری جانب ایران اور امریکا کےحالیہ مذاکرات کے نتیجے میں آبنائے ہرمز کی صورتحال میں کچھ بہتری کی توقع کی جارہی ہے جس کے تحت برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہوکر 94.49 ڈالر تک آگئی ہے۔ 

 بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 44 سینٹ کی کمی سے 94.49 ڈالر تک آئی ہے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس 90.59 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

 واضح رہے کہ برینٹ خام تیل، تیل کی قیمت کا ایک بینچ مارک ہے جس کے تحت یورپ، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کی تیل کی تجارت اسی معیار کے حساب سے ہوتی ہے۔