ایران میں تعلیمی ادارے ورچوئل لرننگ پر منتقل کرنے کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران میں تمام سکولوں کو آن لائن لرننگ پر منتقل کرنے کا اعلان کر دیاگیا۔
ایرانی وزارتِ تعلیم کے ترجمان علی فرہادی کے مطابق ایران بھر کے تمام سکول 21 اپریل سے ورچوئل لرننگ پر منتقل ہو جائیں گے۔
علی فرہادی کاکہناہے کہ ورچوئل لرننگ کا اطلاق تمام تعلیمی سطحوں پر ہو گااور یہ حکم اگلے نوٹس تک نافذ رہے گا۔
ترجمان ایرانی وزارتِ تعلیم کاکہناہے کہ روایتی، بالمشافہ کلاسز کی بحالی سے متعلق کسی بھی فیصلے کا اعلان طلبہ اور والدین کو کم از کم 3 دن پہلے کر دیا جائے گا،یہ قدم ملک بھر میں جاری مختلف رکاوٹوں، بشمول انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کوٹہ؛ ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے بڑی پیشرفت
ایرانی وزارتِ تعلیم کی جانب سے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔