شہباز شریف کی واپسی پر ایران امریکا مذاکرات کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوگا:ذرائع

Apr 16, 2026 | 11:02:AM
شہباز شریف کی واپسی پر ایران امریکا مذاکرات کی حتمی تاریخ کا اعلان ہوگا:ذرائع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے ایران و امریکا کو آگاہ کر دیا ہے  کہ وزیراعظم  شہباز شریف کی غیر ملکی دورے سے وطن واپسی کے بعد ہی ثالثی مذاکراتی عمل کے دوسرےمرحلے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  دونوں فریقین نے پاکستان کو بتا یا ہے کہ دوسرے مرحلے کے مذاکراتی عمل میں وہی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہوں نے پہلے مرحلےمیں اسلام آباد میں مذاکرات کیے تھے ۔

توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی وطن واپسی کے بعدسے امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔

 یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں خطے کے اہم ممالک  کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا جس کے بعد وہ قطر اور ترکیہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کو دہشتگرد کہنے والے خود معصوم افراد کا قتل عام کر رہے ہیں:صدر مسعود پزشکیان