ایران کو دہشتگرد کہنے والے خود معصوم افراد کا قتل عام کر رہے ہیں:صدر مسعود پزشکیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا کو امریکا اور اسرائیل کے شہری تنصیبات پر حملوں کا نوٹس لینا چاہئے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، سکولوں اور زچگی وارڈز پر حملے انسانی اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات شرمناک ہیں،دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو دہشت گرد کہنے والے خود معصوم افراد کا قتل عام کر رہے ہیں، ایران نے کوئی جرم نہیں کیا اور ہمیشہ امن و استحکام کا خواہاں رہا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران مذاکرات اور تعمیری تعاون پر یقین رکھتا ہے، ایرانی عوام کا اتحاد دشمن کی سازشوں کی ناکامی کی وجہ بنا، جنگ کے دوران ایرانی ہلال احمر کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں امریکا کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے خطرناک نتائج ہوں گے:ایران نے خبردار کردیا