آبنائے ہرمز میں امریکا کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے  خطرناک نتائج  ہوں گے:ایران نے خبردار کردیا

Apr 16, 2026 | 08:59:AM
 آبنائے ہرمز میں امریکا کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے  خطرناک نتائج  ہوں گے:ایران نے خبردار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز میں امریکا کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے ممکنہ خطرناک نتائج سے خبردار کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے یہ انتباہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دیا جس میں خلیج اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ان اہم آبی راستوں میں امریکا کی موجودگی اور اقدامات خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں اور یہ براہ راست علاقائی استحکام کے لئے خطرہ ہیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جنگ کے دوران ایرانی عوام کی استقامت کو سراہا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے اور جنگ کے خاتمے کے لئے کسی حتمی حل تک پہنچنے میں مدد دینے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر!امریکی وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا

چینی وزیرخارجہ نےکہا آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کی بحالی عالمی مفاد میں ہے،چین خطےمیں کشیدگی کےخاتمے اورتمام ممالک کےدرمیان تعلقات کے فروغ پر کام جاری رکھےگا۔