سکولوں میں بچوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کاآغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( جنید ریاض )سکولوں میں بچوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغازہوگیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سی ای اوز کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ والدین کی طرف سے تحریری رضامندی کے بعد بچوں کو ویکسین لگائی جائے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق نو سے چودہ سال کی بچیوں کو کینسر سے بچاو ٔکی ویکسین لگائی جائے گی،کینسر سے بچاؤ کیلئے یہ ویکسین آٹھ لاکھ بچیوں کولگائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کردی
محکمہ صحت کا ٹرینڈ عملہ سکولوں میں بچیوں کو ویکسین لگائے گا،یہ ویکسین 15 سے 27 ستمبر تک لگائی جائے گی۔