طالبان حکومت زیادہ دیر تک نہیں رہے گی،سابق افغان گورنر اسماعیل خان

Sep 15, 2021 | 19:32:PM
طالبان حکومت زیادہ دیر تک نہیں رہے گی،سابق افغان گورنر اسماعیل خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے ہرات کے سابق گورنر و سابق افغان کمانڈر اسماعیل خان نے کہا ہے کہ طالبان حکومت زیادہ دیر تک نہیں رہے گی۔

افغان اردو کے جاری کردہ ایک ٹویٹر پیغام کےمطابق طالبان کا حسن سلوک کام نہیں آیا اور سابق افغان کمانڈر اسماعیل خان پھر سے میدان میں آ گئے  ہیں۔انہوں نے ایک ایرانی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت زیادہ دیر تک نہیں رہے گی، صوبہ  پنجشیر  میں مزاحمت کا دائرہ آہستہ آہستہ دوسرے صوبوں تک پھیل رہا ہے اور لوگ اپنے تعاون کا اعلان کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا ایئرہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی