40 مختلف پھل ’ایک درخت‘منفرد کارنامہ ممکن کیسے ہوا؟

Sep 15, 2021 | 15:33:PM
40 مختلف پھل ’ایک درخت‘منفرد کارنامہ ممکن کیسے ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) نیو یارک کی سائراکس یونیورسٹی کے وژوئل آرٹس ایسوسی ایٹ پروفیسر سیم وین ایکن نے ایک ایسے ہی درخت کی تیاری کا دعویٰ کیا جس کے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ان کا درخت 40مختلف اقسام کے پھل دیتا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق اگر آپ نے نہیں سنا تواب یقین کرنا ہوگا کیوں کہ یہ ایک ایسا درخت ہے جو کئی سالوں  قبل تیار کیا جاچکا ہے اور برسوں سے اس درخت کی اہمیت کم نہیں ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر معمولی درخت کو’ ٹری آف 40 ‘کہا جاتا ہے، اس درخت کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں اگنے والے پھلوں میں آلوچے، آڑو،خوبانی ، چیریز وغیرہ شامل ہیں۔

بنیادی طور پر پروفیسر سیم کا تیار کردہ منفرد اور ناقابل یقین کارنامہ ’ٹری آف 40 ‘ گرافٹنگ نامی تکنیک کے ذریعے یقینی بنایا گیا ہے جبکہ اس درخت کو مکمل طور پر نشونما پانے میں 9 سال کا عرصہ لگا،اس تکنیک میں ، شجرکاری کے لیے ایک مختلف طریقہ  استعمال کیا جاتا ہےاس طریقہ کار کے تحت سردیوں کے دوران مرکزی درخت کو چھیل کر  اس درخت کی شاخوں کو دیگر درختوں کی ٹہنیوں سے پیوست کردیا جاتا ہے جو کچھ عرصے بعد یکجان ہوجاتے ہیں۔

پروفیسر سیم نے 2008 میں اس تکنیک کی مدد سے اپنے پروجیکٹ "ٹری آف 40" پر کام شروع کیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:    کورونا : مارکیٹیں10بجے تک کھلی رہیں گی،انڈورڈائننگ کی رات 12بجے اجازت