معیشت نئے صوبے بنانے سے فعال ہو گی،اسلام آباد بیٹھ کر معیشت نہیں چلائی جاسکتی،ایس ایم تنویر

Oct 15, 2025 | 23:04:PM
معیشت نئے صوبے بنانے سے فعال ہو گی،اسلام آباد بیٹھ کر معیشت نہیں چلائی جاسکتی،ایس ایم تنویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق نگراں صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے چھوٹے صوبوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئےکہا  کہ ملکی معیشت نئے صوبے بنانے سے فعال ہو گی اسلام آباد بیٹھ کر ملکی معیشت نہیں چلائی جاسکتی اختیارات کی مرکزیت معیشت کے لئے زہر قاتل ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف اور سابق نگراں صوبائی وزیر ایس ایم تنویر کا کہنا ہے کہ ملکی خوشحالی نئے صوبوں کے قیام سے مشروط ہے، 200 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ نئے صوبوں کے قیام سے ممکن ہے، اسلام آباد بیٹھ کر ملکی معیشت نہیں چلائی جاسکتی اختیارات کی مرکزیت معیشت کو بانجھ کر چکی ہے، انہوں نے کہا کہ معاشی نمو کے امکانات معدوم پڑ گئے ہیں، حکومت ایف پی سی سی آئی کے ڈسٹرکٹ اکانومی کے منصوبے پر عمل کرے، ڈسٹرکٹ اکانومی کا منصوبہ جامع معاشی فریم ورک ہے، ایف پی سی سی آئی نے ڈسٹرکٹ اکانومی کا منصوبہ دیا ہے، معاشی فیصلے مقامی قیادتوں کو کرنے دیں، ضلعی معیشت مضبوط کئے بغیر ترقی ممکن نہیں، مرکز اور ضلعی معیشتوں کا خلا بڑھ گیا ہے، ایس ایم تنویر نے کہا کہ ایلن مسک 500 ارب ڈالر کا مالک ہے،پاکستان  کی جی ڈی پی 411 ارب ڈالر ہے ،پاکستان کی جی ڈی پی ایلن مسک کی دولت سے کم ہے ،اسکا سبب اختیارات کی مرکزیت ہے، ڈسٹرکٹ اکانومی کا منصوبہ گیم چینجر ہے، یہ مقامی معیشتوں کی بحالی کا منصوبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ و گلوکارہ فضا علی کا نیا ویڈیو سونگ ” مہندی والی رات“ جلد ریلیز کیا جائیگا