اداکارہ مونالیسا نےسو شل میڈیا پر نئی تصاویر شیئر کر دیں

Oct 15, 2021 | 22:07:PM
مونا لیسا،سوشل میڈیا،نئی تصاویر،شیئر
کیپشن: مونا لیسا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)  اداکارہ مونالیسا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے  بیحد خوبصورت تصویریں شیئر کی تھیں جنہیں ان کے مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھوجپوری انڈسٹری میں اپنے انداز سے تہلکا مچانے کے بعد ٹی وی اور با لی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی مونالیسا نے فینز کو نوراتری کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے اشٹمی کے دن روایتی لباس کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

 ان تصاویر میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اشٹمی کے دن ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مونالیسا نے لکھا ، "شوبھو مہا اشٹمی۔" اس کے ساتھ ، انہوں نے اپنے کیپشن میں ہاتھ جوڑنے والے ایمو جی اور پھولوں کے ساتھ ایموجیز بھی پوسٹ کئے ہیں۔ 

مونالیسا کے چہرے پر خوشی صاف طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ہلکا سا میک اپ بھی کیا ہوا ہے۔ اور میچنگ زیورات بھی پہنے ہوئے ہیں۔


 مونالیسا کے روایتی اوتار کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔ ان کی تصویروں پر فینز ان کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مونالیسا نے سرخ ،سبز ساڑھی پہنی۔ وہ ان تصاویر میں خوبصورت پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا۔۔ کامیابی کا تناسب 98.10فیصد رہا