پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پر سائبر حملے کا دعویٰ،پی  ایف ایس اے کی تصدیق

Nov 15, 2025 | 20:53:PM
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پر سائبر حملے کا دعویٰ،پی  ایف ایس اے کی تصدیق
کیپشن: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پر مبینہ سائبر حملے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق BEAST نامی ہیکر گروپ نے ایجنسی کا تقریباً 900GB ڈیٹا ہیک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ غیر ملکی ویب سائٹ پر PFSA کے مبینہ ڈیٹا بریچ کی تفصیلات بھی پوسٹ کی گئیں۔

 ہیکر کے مطابق 10 نومبر 2025 کو فرانزک ایجنسی کا سسٹم متاثر کیا گیا اور ایجنسی کی سرکاری ڈومین کو بطور متاثرہ ادارہ ظاہر کیا گیا، ساتھ ہی فرانزک رپورٹس، ڈیپارٹمنٹ فائلز اور حساس ریکارڈ تک غیر مجاز رسائی کا دعویٰ بھی سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں:اہم رہنما کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

 ادھر پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی ٹی بی اور فرانزک ایجنسی نے غیر ملکی سائبر اٹیک کو بروقت اور موثر انداز میں ناکام بنایا۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین پی آئی ٹی بی کی سربراہی میں ٹیموں نے ڈیٹا انکرپشن اٹیک کو روکنے میں کامیابی حاصل کی اور ایجنسی کا تمام ریکارڈ، رپورٹس اور سسٹم محفوظ ہیں۔ فرانزک ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کے تحفظ کے لیے پیشگی پلان موجود تھا اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات 100 فیصد بروقت اٹھائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:78 گیندوں پر 230 رنز ،پاکستانی کرکٹر نے عالمی ریکارڈ بنا دیا

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔